گجرات اور اوکاڑہ میں لاشوں کی بے حرمتی کے واقعات، پنجاب حکومت کا قبرستانوں کی سیکیورٹی اور انتظامات بہتر بنانے کا فیصلہ

گجرات اور اوکاڑہ میں لاشوں کی بے حرمتی کے واقعات، پنجاب حکومت کا قبرستانوں …

لاہور ( جاوید اقبال سے )گجرات اور اوکاڑہ میں لاشوں کی بے حرمتی کے واقعات کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکی ہدایت پر صوبائی حکومت کا قبرستانوں کی سیکیورٹی، انتظام بہتر بنانے کیلئے موثراقدامات کا فیصلہ کر لیا گیا ۔یہ فیصلہ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں گجرات اور اوکاڑہ میں لاشوں کی بے حرمتی کے واقعات میں ملوث مجرموں کی فوری گرفتاری اور قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی ۔چیف سیکرٹری نے کہا  کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں پولیس کی مدد سے مجرموں کے فنگر پرنٹس کا ڈیٹا بیس مرتب کیا جائے، اضلاع میں قبرستانوں کا انتظام بہتر بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنرزمحکمہ بلدیات کو تعاون فراہم کریں شہر خموشاں اتھارٹی کو مکمل فعال بنایا جائے گا۔چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ لاش کی بے حرمتی جیسے انسانیت سوز فعل کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ عدم توجہی کے باعث قبرستان جرائم کی آماجگاہ بن رہے ہیں۔ آئی جی نے آر پی اوز کو ہدایت کی کہ پولیس افسران گشت کے دوران قبرستانوں پر بھی نظر رکھیں۔                                     

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قبرستانوں کا انتظام سنبھالنے کیلئے منیجمنٹ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، اجلاس میں لاش کی بے حرمتی کے جرم کی سزا بڑھانے کی تجویز پر اتفاق بھی کیا گیا ۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،آئی جی پنجاب، بلدیات، پراسیکیوشن کے سیکرٹریز، ڈی جی فرانزک سائنس ایجنسی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی اورتما م ڈویژنل کمشنرز اور آرپی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

بھکر میں بس اور کار کی ٹکر ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

بھکر میں بس اور کار کی ٹکر ،ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *