گجرات میں سپین پلٹ 2 بہنوں کے قتل کا ڈراپ سین قاتل کا پتہ چل گیا


گجرات میں سپین پلٹ 2 بہنوں کے قتل کا ڈراپ سین، قاتل کا پتہ چل گیا

گجرات (ویب ڈیسک) گجرات میں رشتے کے تنازع پر  چچا نے سپین پلٹ 2 پاکستانی بہنوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

“جیو نیوز” کے مطابق  2 بہنوں کے قتل کا واقعہ تھانہ گلیانہ کی حدود میں پیش آیا جہاں پر مبینہ طور پر چچا نے فائرنگ کرکے  بھتیجیوں کو قتل کر دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ 20 اور 24 سالہ مقتول بہنیں چند روز قبل ہی سپین سے پاکستان آئیں تھیں جنہیں اُن کے چچا نے رشتے کے تنازع پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ڈی پی او گجرات کا کہنا ہے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، جلد ہی قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید :

علاقائیپنجابگجرات




Source link

About Daily Multan

Check Also

پنجاب کواپریٹوبورڈ فار لیکوڈیشن میں پراپرٹیز کی لیز اور فروخت کی اوپن آکشن،آمدن میں 100فیصد ریکارڈ اضافہ

پنجاب کواپریٹوبورڈ فار لیکوڈیشن میں پراپرٹیز کی لیز اور فروخت کی اوپن …    لاہور(جنرل …

Leave a Reply

Your email address will not be published.