گجرات (ویب ڈیسک)گجرات کی مقامی عدالت کے سامنے پسند کی شادی کرنے والی نوجوان لڑکی کو سرعام قتل کر دیا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہو گئی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی کوسیشن کورٹ کے باہر کار میں قتل کیا گیا تھا، کچھ افراد نے سفید رنگ کی گاڑی کو روک کر اس کے دروازے کھولے اور فائرنگ کر دی جبکہ ویڈیو میں ایک نوجوان کو گاڑی سے نکل کر بھاگتے ہوئے بھی دیکھا گیاہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ گھر والے لڑکی کی پسند کی شادی پر ناراض تھے، واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔