گجرات میں ہوٹل میں دھماکہ 10افراد زخمی

گجرات میں ہوٹل میں دھماکہ، 10افراد زخمی

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن) چوہدری ظہور الہٰی سٹیڈیم کی مارکیٹ میں واقع ایک ہوٹل کے کچن میں ہونے والے دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ہوٹل کے کچن میں ہونے والا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریب کی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو عزیز بھٹی ہسپتال منتقل کردیا۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 10 زخمیوں کو ایمرجنسی میں لایا گیا ہے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے ، ابتدائی طور پر یہی لگتا ہے کہ دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔ دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے کیلئے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائیپنجابگجرات




Source link

About Daily Multan

Check Also

  تدفین نہ شناخت ۔۔۔۔سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے مردہ خانے لاوارث نعشوں سے بھرنے لگے

  تدفین نہ شناخت ۔۔۔۔سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے مردہ خانے لاوارث نعشوں سے …    …

Leave a Reply

Your email address will not be published.