گجرات کے قبرستان میں معذور خاتون کی لاش کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ

گجرات کے قبرستان میں معذور خاتون کی لاش کی بےحرمتی کا افسوسناک واقعہ

  

گجرات (ویب ڈیسک)گجرات میں معذور خاتون کی لاش کی بےحرمتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ 

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق لاش کی بےحرمتی کا واقعہ تھانہ ٹانڈہ کے علاقے میں 5 مئی کو پیش آیا جہاں 20 سال کی معذورلڑکی کا انتقال ہوا جس کی تدفین 4 مئی کو کی گئی تھی۔پولیس کا بتانا  ہےکہ 5 مئی کی رات ملزمان نےقبر سے لاش نکال کرپھینک دی تھی، ملزمان کے خلاف متوفی کے ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے جس کے بعد پولیس افسران پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔

مزید :

علاقائیپنجابگجرات




Source link

About Daily Multan

Check Also

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی تھانہ آبپارہ طلبی کیخلاف درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی تھانہ آبپارہ طلبی کیخلاف درخواست پر سماعت … …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *