گریٹر پارک لاہور میں عائشہ اکرام کے بعد ایک اور خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ، دو ملزمان گرفتار

گریٹر پارک لاہور میں عائشہ اکرام کے بعد ایک اور خاتون کو ہراساں کرنے کا …

  

لاہور (ویب ڈیسک) گریٹر پارک میں لیڈی اہلکار آسیہ کو ہراساں کرنے والے  دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق گریٹراقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے بعد لیڈی پولیس اہلکار کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات آسیہ نامی لیڈی پولیس اہلکار کو دو لڑکوں نے ہراساں کیا، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق لیڈی اہلکار آسیہ نے پولیس کو اطلاع دی کہ دو لڑکے اسے ہراساں کررہے ہیں، جس پر پولیس  نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گریٹر اقبال پارک کے گیٹ نمبر 5 سے حراست میں لے لیا۔ ملزمان کی شناخت  نعیم اور طیب کے نام سے ہوئی ہے،  دونوں راوی روڑ کے رہائشی ہیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس اہلکار آسیہ کی مدعیت میں دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ لاری اڈا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، خاتون اہلکار نے بیان دیا ہےکہ اسے نعیم اور طیب نے تنگ کیا اور آوازیں کسیں۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

پنجاب کا وہ ضلع جہاں طلاق اور خلع کے کیسز میں ہوشربا اضافہ ہوگیا

پنجاب کا وہ ضلع جہاں طلاق اور خلع کے کیسز میں ہوشربا اضافہ ہوگیا راولپنڈی(مانیٹرنگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.