گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے بیان حلفی کا معاملہ ، اعتزاز احسن بھی میدان میں آگئے

 گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے بیان حلفی کا معاملہ ، اعتزاز احسن …

لاہور (ویب ڈیسک)  سینیئر سیاستدان اور وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے بیان حلفی کو مشکوک قرار دے دیا، جسٹس عمر فاروق صاحب نواز شریف اور مریم نواز کی اپیلوں پر سماعت کرنے والے بینچ میں شامل نہیں تھے اور اس وقت وہ ملک میں بھی نہیں تھے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن نے کہا کہ رانا شمیم کا بیان حلفی بظاہر بالکل بوگس ہے، یہ بیان حلفی ماضی کے کیلبری فونٹ اور قطری خط جیسا معرکہ ہے، کوئی چیف جسٹس کھلے عام اس طرح کی ہدایات نہیں دے سکتے۔ 

اعتزاز احسن نے کہا کہ اس میں کوئی شک کی بات نہیں ہونی چاہیے کہ رانا شمیم کے بیان حلفی کے پیچھے کون ہے۔ رانا شمیم کے بھائی 6 تاریخ کو فوت ہوئے اور وہ 8 تاریخ کو لندن میں بیان حلفی تیار کررہے تھے، لندن سے یہ بیان حلفی بنایا جاتا ہے، سب کو معلوم ہے کہ لندن نواز شریف کا گھر ہے، نواز شریف آج تک اپنی منی ٹریل تو دے نہیں سکے۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

لاہور  پولیس کی  ڈاکٹر یاسمین راشد کے قافلے پر آنسو گیس کی  شیلنگ  

لاہور  پولیس کی  ڈاکٹر یاسمین راشد کے قافلے پر آنسو گیس کی  شیلنگ   لاہور ( …

Leave a Reply

Your email address will not be published.