گوجرانوالہ میں شادی کی تقریب کے دوران گولی لگنے سے حاملہ خاتون جاں بحق

گوجرانوالہ میں شادی کی تقریب کے دوران گولی لگنے سے حاملہ خاتون جاں بحق

گوجرانوالا (ڈیلی پاکستان آن لائن) شادی کی تقریب کے دوران گولی لگنے سے حاملہ خاتون زندگی کی بازی ہار گئی۔

گوجرانوالہ کے تھانہ دھلے کے علاقے میں شادی کا گھر ماتم میں تبدیل ہو گیا، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ہوئی، اس دوران گولی لگنے سے حاملہ خاتون نگینہ بی بی جاں بحق ہو گئی۔پولیس کے مطابق عدنان نامی نوجوان کی شادی تھی جہاں اس کے دوست فائرنگ کر رہے تھے۔ گولی لگنے سے دلہے کی چچا زاد بہن جاں بحق ہو گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

علاقائیپنجابگوجرانوالہ




Source link

About Daily Multan

Check Also

حکومت میں آنے اور اس کو لانے والے دونوں پشیمان ہیںشیخ رشید 

حکومت میں آنے اور اس کو لانے والے دونوں پشیمان ہیں،شیخ رشید  راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *