گوجرانوالہ میں نوجوانوں کا بس میں گھس کر طالبات کو ہراساں کرنے کا افسوسناک واقعہ


گوجرانوالہ میں نوجوانوں کا بس میں گھس کر طالبات کو ہراساں کرنے کا افسوسناک …

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) گوجرانوالہ میں بس میں گھس کر طالبات کو ہراساں کرنے اور بس ڈرائیور پر تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کالج بس میں طالبات کو ہراساں کرنے کا واقعہ گزشتہ روز تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا تھا۔ اوباش نوجوانوں نے کالج کی ایک بس کو زبردستی روک کر بس میں سوار طالبات کو ہراساں کیا اور ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جبکہ ملزمان نے بس کے شیشے بھی توڑ دیے تھے۔طالبات کی چیخ وپکار سن کر اہل علاقہ جمع ہوگئے جس پر ملزمان فرار ہو گئے تھے۔پولیس نے ملزمان کی شناخت کرکے 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔  پولیس نے  چار ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ واقعے میں ملوث دیگرملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید :

علاقائیپنجابگوجرانوالہ




Source link

About Daily Multan

Check Also

فیصل آباد موبائل چوری پر زمیندار نے ملازم کو قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچا دیا

فیصل آباد، موبائل چوری پر زمیندار نے ملازم کو قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *