لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے حمزہ شہباز کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کے بعد ان کی کابینہ سے حلف نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، گورنر پنجاب نے آج شام 5بجے ہنگامی پریس کانفرنس طلب کر لی ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے حمزہ شہباز کابینہ سے حلف نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ غیر قانوی کابینہ سے حلف کیسے لے سکتا ہوں ، اسی سلسلہ میں انہوں نے آج شام 5بجے ہنگامی پریس کانفرنس طلب کی ہے ۔
واضح رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے حمزہ شہباز سے حلف نہیں لیا تھا جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہباز سے وزارت اعلیٰ پنجاب کا حلف لیا تھا ۔