لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عیدالفطر کے موقع پر حکومتی اتحاد کے رہنماؤں کو آئین پاکستان کی کتاب تحفے میں دے دی۔
گورنر پنجاب کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کیےگئے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے “گورنر پنجاب کی جانب سے حکومتی اتحادی جماعتوں کے لیڈروں کے لئے عید کا تحفہ، پاکستان کے آئین کی کتاب بطور عید کے تحفے کے ان تمام سیاسی لیڈروں کو بھیجی ہیں جو آئین پڑھے بغیر بلاوجہ احمقانہ بیانات دے رہے ہیں یا غصہ کر رہے ہیں۔”