گورنر پنجاب چوہدری سرور کو لندن میں جرمانہ کردیا گیا

گورنر پنجاب چوہدری سرور کو لندن میں جرمانہ کردیا گیا

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) دورہ برطانیہ پر موجود پنجاب کے گورنر چوہدری سرور کو لندن میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کردیا گیا ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  لندن میں گورنرپنجاب کی گاڑی ڈبل زرد لائن پر پارک کی گئی تھی جس کے باعث انہیں جرمانہ کیا گیا۔ ٹریفک پولیس  نے جرمانے کا ٹکٹ گاڑی کی فرنٹ سکرین پر چسپاں کردیا۔ برطانوی ٹریفک قوانین کے مطابق ڈبل زرد لائن پر گاڑی پارک نہیں کی جاسکتی۔

خیال رہے کہ چوہدری سرور گزشتہ کئی روز سے برطانیہ میں موجود ہیں جہاں وہ اہم ملاقاتوں کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی سے خطابات بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے اسی دورے کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر  خود کو کھڈے لائن لگانے کی بات کی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے برطانیہ سے ہی پاکستان میں الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کیا۔

مزید :

برطانیہتارکین پاکستانعلاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

  عید الاضحیٰ صفائی آپریشن،ایل ڈبلیو ایم سی کے 19ہزار ملازمین کی چھٹیاں منسوخ،ماحول دوست بیگز کی فراہمی کیئیےماڈل کیمپ لگیں گے

  عید الاضحیٰ صفائی آپریشن،ایل ڈبلیو ایم سی کے 19ہزار ملازمین کی چھٹیاں …    …

Leave a Reply

Your email address will not be published.