گورنر پنجاب کی جانب سے بحالی کے بعد عثمان بزدارکابینہ کا اجلاس اعلامیہ جاری 

گورنر پنجاب کی جانب سے بحالی کے بعد عثمان بزدارکابینہ کا اجلاس ،اعلامیہ …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنرپنجاب عمرسرفراز چیمہ کی جانب سے عثمان بزدار کو بطوروزیر اعلیٰ پنجاب بحال کیے جانے کے بعد بزدار کابینہ کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے 

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطا بق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کابینہ کا آج کا اجلاس گورنر کے احکامات کے تحت ہوا جس میں کابینہ نے گورنر ہاوس میں پید اشدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گورنرپنجاب کے آئینی احکامات کی موجودگی میں حمزہ شہباز کا حلف مزیدآئینی بحران پیدا کرےگا۔

رپورٹ کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کی طرف سے ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل ابھی زیرسماعت ہے،بحران سے بچنے کے لیے ہمیں عدالتی احکامات کا انتظار کرنا چاہیے، انتظامیہ فریق نہ بنے، پولیس کے ذریعے گورنرہاو¿س پرچڑھائی، قبضہ اورفسطائیت نہ کرے۔اجلاس کی آئینی اورقانونی حیثیت مسلمہ ہے،کابینہ نے حمزہ شہباز کے الیکشن کو متنازع اور غیر قانونی و غیرآئینی قرار دیا ہے، گورنر پنجاب کے احکامات کی تشریح کے لیے عدالت عالیہ ہی مناسب فورم ہے،عدالت سے تشریح کے لیے رجوع کیا جارہا ہے۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی تھانہ آبپارہ طلبی کیخلاف درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی تھانہ آبپارہ طلبی کیخلاف درخواست پر سماعت … …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *