لاہور (ویب ڈیسک) سینئر قانون دان سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز کی جانب سے عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کرنا قانونی طور پر غلط ہے۔
جیو نیوز کے مطابق سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کے پاس آج کوئی استعفیٰ نہیں کہ اس پر غور کرے اور اسے مسترد کرے،گورنر پنجاب کے پاس اختیار نہیں تھا کہ وہ کہیں الیکشن نہیں ہوا، گورنر عدالت نہیں بلکہ الیکشن کا معاملہ دیکھے اور تصحیح کرے۔عثمان بزدار کی جانب سے صوبائی کابینہ کا اجلاس بلانے کی قانونی حیثیت سے متعلق سوال پر سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے کابینہ اجلاس اس لیے بلایا کہ وہ خود کو منتخب وزیراعلیٰ ظاہر کریں۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار استعفیٰ دینے کے بعد بطور عبوری وزیراعلیٰ کام کر رہے ہیں لیکن حلف اٹھاتے ہی حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب بن جائیں گے اور حمزہ شہباز کے حلف اٹھانے کے بعد کسی اور کا خود کو وزیراعلیٰ کہنا غیر آئینی ہو گا۔