گھریلو جھگڑے پر برادر نسبتی نے فائرنگ کر کے بہنوئی کو قتل کر دیا

گھریلو جھگڑے پر برادر نسبتی نے فائرنگ کر کے بہنوئی کو قتل کر دیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوئے آصل کے علاقہ میں گھریلو جھگڑے پر برادر نسبتی نے فائرنگ کر کے بہنوئی کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق چوکی صوئے آصل میں تتلے گاﺅں میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق26 سالہ نواز کو اس کے برادر نسبتی ذیشان نے قتل کیا،مقتول ماڈل ٹاﺅن کا رہائشی تھا جس کی ایک ماہ قبل ملزم ذیشان کی بہن ثنا ءسے شادی ہوئی تھی،مقتول اپنے ماموں سے ملنے تتلے گاﺅں آیاہوا تھا۔بتایا گیا ہے کہ لڑکے کی ذیشان،صغیر اور والدہ سے تلخ کلامی ہوئی جس کے نتیجے میں ملزم ذیشان نے 26 سالہ نواز پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ واقعہ میں ملوث تمام ملزمان موقع سے فرارہوگئے ہیں۔ سی سی پی او فیاض احمد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کرلی اور ملوث ملزموں کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا ۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب کا 100 یونٹ  تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی مفت کرنے کا اعلان 

وزیر اعلیٰ پنجاب کا 100 یونٹ  تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی … …

Leave a Reply

Your email address will not be published.