گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ خاتون دو بچوں سمیت جاں بحق

گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ، خاتون دو بچوں سمیت جاں بحق

 راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی میں گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ ہواہے جس کے نتیجے میں ایک خاتون اپنے دو کمسن بچوں سمیت جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق خاتون کا شوہر ریلوے میں ملازم ہے اوراس کی پوسٹنگ ملتان میں ہے۔راولپنڈی کے علاقے مظہر آباد میں ریلوے ورک شاپ کے قریب گھر میں گیس لیکج کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔ریسکیو 1122 کےمطابق کمرے میں گیس پہلےسےہی لیک ہوئی تھی،سوئچ آن کرنےپر ایک دم دھماکہ ہوا جس کے بعد آگ نے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا۔دھماکےکی وجہ سےنادیہ نامی خاتون اپنےدو کمسن بچوں ڈیڑھ سالہ حسن رضااورتین سالہ احمد رضاکےساتھ آگ میں جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔میتوں کو ڈی ایچ کیو راولپنڈی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائیپنجابراولپنڈی




Source link

About Daily Multan

Check Also

دل کا مریض پاکستانی جسے مالی مدد کی ضرورت پڑگئی 

دل کا مریض پاکستانی جسے مالی مدد کی ضرورت پڑگئی  لاہور (ویب ڈیسک) کہاوت مشہور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.