’ ہمارے دل مکہ اور مدینہ میں دھڑکتے ہیں    پاک سعودی دوستی کسی مصلحت کا شکار نہیں‘

’ ہمارے دل مکہ اور مدینہ میں دھڑکتے ہیں  ،  پاک سعودی دوستی کسی مصلحت کا شکار …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے روضہ رسولﷺ کے شاہی مہمان نواز شیخ عبداللہ محمد السمان نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر محمد رضی الشریف، عبدالقدیر، راسخ الٰہی، شافع حسین، میاں فاروق، چودھری تنویر اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔ 

چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوستی کے تعلقات کسی مصلحت کا شکار نہیں، سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے، ہمارے دل مکہ اور مدینہ میں دھڑکتے ہیں۔

 چودھری پرویزالہی نے بتایاکہ شجاعت صاحب کو خانہ کعبہ اور روضہ رسولﷺ کے اندر حاضری کا شرف بھی حاصل ہے، روضہ رسولﷺ میں شاہی مہمان نواز شیخ عبداللہ محمد السمان نے مہمان نوازی پر چودھری صاحبان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پتہ چلا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں آپ قانون سازی کر کے ختم نبوتﷺ کے حوالے سے دین کی خدمت کر رہے ہیں، قرآن پاک کا ترجمہ تعلیمی نصاب میں شامل کروایا ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار دین کی خدمت اس طرح کی گئی ہے جس پر آپ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

 انہوں نےچودھری شجاعت حسین کی صحتیابی اوردرازی عمر کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی، چودھری پرویزالٰہی کی دین کی خدمات کے صلہ میں اللہ تعالی ضرور اس کا اجر عطا فرمائے گا۔ شیخ عبداللہ السمان نے پاکستان کی ترقی و سلامتی کیلئے بھی خصوصی دعا کی۔ بعدازاں چودھری شجاعت حسین نے اپنی کتاب بھی معزز مہمانوں کو پیش کی۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والا تفتیشی افسر گرفتار

خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والا تفتیشی افسر گرفتار اوکاڑہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.