ہمیشہ سے اداکارہ بننے کی خواہش تھی، اس میں بہتری کیلئے کوشاں ہوں، اننیا پانڈے

فوٹو: فائل

بھارتی اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اور نوجوان اداکارہ اننیا پانڈے نے کہا ہے کہ انہیں ہمیشہ اداکارہ بننے کی خواہش تھی جبکہ وہ اپنے اس پیشے میں بہتری کے لیے بھی کوشاں ہیں۔ 

بالی ووڈ کی نئی فلم گہرائیاں گزشتہ ماہ کے اوائل میں ریلیز ہوئی ہے، اس فلم کے ریلیز ہونے کے بعد سے بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ اننیا پانڈے اپنے کیریئر کی بلندیوں کی جانب گامزن ہیں۔ 

23 سالہ اننیا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2019 میں دھرما پروڈکشن کی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2‘ سے کیا تھا۔

نئی فلم گہرائیاں میں انہیں ایک میچور لڑکی تیا کھنہ کے طور پر پیش کیا گیا، اور انہوں نے اس کردار کو بڑے اچھے انداز میں نبھا کر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ 

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ اداکاری کی جانب آنا چاہتی تھی اور بڑی اسکرین پر کام کرنے کا عشق تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ کرینہ کپور اور کاجول کو اسکرین پر دیکھتے ہوئے پلی بڑھی ہیں، اسی لیے وہ اداکاری بالخصوص گلوکاری اور رقص کے حوالے سے بھی کافی پرجوش رہی ہیں۔

اننیا کا کہنا تھا کہ فلم گہرائیاں نے مجھے کافی تبدیل کیا اور میں مزید ایسی فلمیں کرنا چاہتی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ دباؤ کو اچھے طریقے سے ہینڈل کرنے کے معاملے میں بہتر نہیں ہیں، اپنی شخصیت میں ٹھنڈے مزاج اور ریلیکس کرنے کی عادت پر فخر ہے لیکن بعض اوقات غلطی ہوجاتی ہے اور اس کی وجہ شاید کم عمری اور ناتجربہ کاری ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے پیشے سے مخلص ہیں اور کوشش کرتی ہیں کہ اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتری آئے۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ’ہاں اپنے آپ کو خوش رکھنے کی کوشش کرتی ہوں اور اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ وقت گزارتی ہوں۔‘




Source link

About Daily Multan

Check Also

بنگلادیش اور روہنگیا مہاجرین کیخلاف تقریر پر پریش راول کیخلاف مقدمہ درج

فائل فوٹو بھارتی سیاستدان و اداکار پریش راول کے خلاف بنگلادیشی اور روہنگیوں سے متعلق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *