ہمیں اپنے مقامی سینما کو سپورٹ کرنا چاہیے، علی ظفر


عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے مقامی سینما کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد، اب پاکستان کی چند نئی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں اور سینما گھر ایک بار پھر سے آباد ہوگئے ہیں۔

ایسے میں جہاں پاکستان کے عوام خوش ہیں تو وہیں علی ظفر نے تمام اداکاروں اور فلمسازوں کے لیے نیک خوہشات کا اظہار کیا ہے۔

علی ظفر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ میری نیک تمنائیں اور مبارکباد ان تمام اداکاروں، ہدایت کاروں، پروڈیوسرز اور عملے کے لیے ہیں جو کورونا وائرس کی وجہ سے کافی انتظار اور مشکلات کے بعد اس عید پر اپنی فلمیں بنانے اور ریلیز کرنے میں کامیاب ہوئے۔ 

اُنہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو جا کر یہ فلمیں دیکھنا چاہیے اور اپنے مقامی سینما کو سپورٹ کرنا چاہیے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

اُشنا شاہ کیلئے ترانہ گانا کیوں مشکل ہے؟

اُشنا شاہ— فائل فوٹو معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے پاکستان میں مسائل گنوا کر کہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *