ہم پر الزام لگانے والوں کے سر پر اللہ کی لاٹھی پڑی شہباز شریف

موسوی کی معافی: ہم پر الزام لگانے والوں کے سر پر اللہ کی لاٹھی پڑی، شہباز شریف

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے براڈشیٹ کی طرف سے باضابطہ معافی مانگنے پر تشکر کا  اظہار کیا ہے۔

نجی تی وی جیو نیوز کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ 22 سال چھان بین کرنے والے نے اعتراف کیا کہ نوازشریف اوران کا خاندان بے  قصور ہے، صدشکر اوراحسان اس ذات پاک کاجس نے تحقیق کرنے والوں سے ہی اعتراف کرایا۔

شہباز شریف  نے کہا کہ تحقیق کرنے والوں نے اعتراف کیا کہ یہ سب سیاسی انتقام تھا، مشرف سے دورِنیازی تک 22 سال باریک بینی سے چھان بین کی گئی، کاوے موسوی نے تسلیم کیا کہ ناجائز دولت کا کوئی سا بھی ثبوت نہیں ملا، کاوے موسوی کا بیان دراصل نیب نیازی گٹھ جوڑ پر فرد جرم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کی ستائی قوم کے لاکھوں ڈالراور پاؤنڈز سیاسی انتقام پرضائع ہوئے،  یہ رقم سیاسی انتقام پر ضائع کرنے والوں سے وصول کرنی چاہیے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہمارے خاندان، جماعت اور وابستہ ہرفرد کا 40 سال بے رحم اورکڑا احتساب کیا گیا، سب کچھ کرنےکے باوجود ایک دھیلے کی کرپشن کا نہ ہونا ایمانداری کا ثبوت ہے، یہ ہماری ملک وعوام کی خدمت کا اعتراف ہےجو اللہ تعالیٰ نے تفتیش کرنے والوں سے ہی کرایا، اسے کہتے ہیں اللہ کی لاٹھی جو ہم پرجھوٹے الزام لگانے والے کذابوں کے سرپرپڑی ہے۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

عمران خان کا اسمبلیاں توڑنے کا اعلان،( ن) لیگ نے بھی تیاری پکڑ لی، کیا کیا جائے گا؟ جانئے

عمران خان کا اسمبلیاں توڑنے کا اعلان،( ن) لیگ نے بھی تیاری پکڑ لی، کیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *