یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں “میڈیا اور صحافت” کے عنوان سے سیمینار، اینکر پرسن منیب فاروق کی شرکت

 یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں “میڈیا اور صحافت” کے عنوان سے سیمینار، اینکر پرسن …

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں “میڈیا اور صحافت” کے عنوان  سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں اینکر پرسن  منیب فاروق  نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ سیمینار میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعید الحسن چشتی،   ڈاکٹر اسلم ڈار ( ڈائریکٹر اکیڈیمک لنکیج) فیکلٹی ممبران اور طلباٰء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ استقبالیہ کلمات ڈاکٹر اسلم ڈار  نے پیش کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اینکر پرسن منیب فاروق  کا کہنا تھا کہ تعلیمی میدان میں میڈیا ایک اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ موجودہ دور میں میڈیا ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے۔ میڈیا نے پہلے کی زندگی کے مقابلے میں اب ہماری زندگی کو آسان بنا دیا ہے۔ ہمیں منٹوں میں دنیا بھر کی خبریں مل جاتی ہیں۔ طلباء و طالبات کو مخاطب کر کے منیب فاروق کا کہنا تھا کہ ہمیں چائیے کہ میڈیا کو ہمیشہ مثبت پہلو میں استعمال کیا جائے۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی کو یادگاری شیلڈ دی گئی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر یونیورسٹی آف سیالکوٹ محمد ریحان یونس نے   اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے پروگراموں  کا انعقاد ہوتے رہنا چاہیے کیونکہ یہ  طلباء طالبات کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا۔

مزید :

علاقائیپنجابسیالکوٹ




Source link

About Daily Multan

Check Also

لوٹوں کو غدار کہاتو کونسی غلط بات ہے؟فیاض الحسن چوہان کا سابق خاتون اول کی لیکڈ آڈیو پر موقف

لوٹوں کو غدار کہاتو کونسی غلط بات ہے؟فیاض الحسن چوہان کا سابق خاتون اول کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.