گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن)یونیورسٹی آف گجرات کے گرلز ہاسٹل میں آگ لگنے سے ہاسٹل میں فرنیچر اور کتابوں سمیت دیگر سامان جل گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق یونیورسٹی آف گجرات کے گرلز ہاسٹل میں آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن ہاسٹل میں کتابیں، فرنیچر اور دیگرسامان کو شدیدنقصان پہنچا۔ریسکیو کے مطابق فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے آگ پرقاپو پالیا۔ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ یونیورسٹی آف گجرات کے گرلز ہاسٹل میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔