یوکرینی عوام کے لیے پاکستانی امداد پولینڈ پہنچ گئی


پاکستان کی جانب سے یوکرینی عوام کی امداد کے لیے بھیجا گیا سامان پولینڈ پہنچ گیا ہے۔

پاکستان سے بھیجے گئے سامان میں 9 ٹن ایمرجنسی ادویات، الیکٹرو میڈیکل سامان، راشن اور بستر شامل ہیں۔ یہ سامان پولینڈ میں پاکستانی سفارتخانے نے پولش حکومتی ایجنسی کے حوالے کیا۔

رپورٹس کے مطابق پولش حکام اس امدادی سامان کو یوکرین تک پہنچائیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امدادی سامان یوکرینی سفیر کے حوالے کیا تھا، جسے 2 خصوصی پروازوں کے ذریعے پولینڈ پہنچایا گیا۔

یوکرینی عوام کے لیے پاکستانی امداد پولینڈ پہنچ گئی

یوکرینی سفیر نے امدادی سامان بھجوانے پر شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے یوکرین کو انسانی بنیادوں پر امداد دینے کی منظوری دی تھی۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

پیپلز پارٹی کے وقار مہدی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار سید وقار مہدی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *