لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) یونائیٹڈ سٹیٹس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (یو ایس ایڈ) نے امریکی قونصل خانے کی مدد سے امریکہ اور پاکستان کی مشترکہ “الیکٹرک وہیکلز اینڈ بیٹری مارکیٹ اسیسمنٹ” رپورٹ تیار کروائی ہے۔ اس رپورٹ میں کامیابی ، پالیسی، ریگولیشنز اور مارکیٹ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ رپورٹ پاکستان اور امریکہ کی کمپنیوں سرمایہ کاری اور جوائنٹ وینچر کے مواقع کے حوالے سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
امریکی قونصل جنرل مکانیول کا کہنا تھا، ” مجھے یقین ہے کہ امریکی اور پاکستانی کمپنیاں الیکٹرک گاڑیاں اور جدید ٹیکنالوجی پاکستان لائیں گی اور یہاں الیکٹر وہیکلز مارکیٹ کو فروغ دیں گی۔”انہوں نے مزید کہا ک چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیاں امریکہ کی طرح پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز کی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرسکتی ہیں۔
اس موقع پر لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد احمد نے یو ایس ایڈ کی لمز کیلئے امداد کو سراہا اور کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ پارٹنر شپ کے ذریعے ہم پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، بالخصوصی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کام انتہائی اہم ہے۔