14 سالہ بھارتی سنگر نے سجل علی کا دل جیت لیا

سجل علی، فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کا ایک 14 سالہ بھارتی سنگر نے اپنی سحر انگیز آواز سے دل جیت لیا۔

سجل علی نے اپنی انسٹااسٹوری پر بھارت کے گلوکاری کے مقابلے کے شو کے آڈیشن کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں ایک محمد فیض نامی 14 سالہ بچے کو شو کے آڈیشن کے لیے بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کا مشہور  گانا’خاموشیاں‘ گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

14 سالہ بھارتی سنگر نے سجل علی کا دل جیت لیا

اس بچے نے صرف 14 سال کی عمر میں پورے اعتماد کے ساتھ انتہائی زبردست انداز میں گانا گایا کے اس شو کے ججز بھی حیران رہ گئے اور اس بچے کو داد دینے کے لیے اپنی اپنی سیٹ سے کھڑے ہوگئے۔

سجل علی نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’محمد فیض آپ باصلاحیت اور حیرت انگیز ہیں‘۔

اُنہوں نے محمد فیض کی فائنل آڈیشن راؤنڈ میں کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

ترکیہ کے زلزلے نے مسکراتے شیف کو بھی رُلا دیا

ترکیہ سمیت شام اور اس سے ملحقہ خطے میں آنے والے قیامت خیز زلزلے نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *