48 ویں OIC وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کا آغاز، وزیرِ اعظم شریک

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 48 ویں اجلاس کا آغاز ہو گیا، جس میں وزیرِ اعظم عمران خان بھی شریک ہیں۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل اجلاس کے لیے مہمانوں کی پارلیمنٹ ہاؤس میں  آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان افتتاحی سیشن سے خطاب کریں گے۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے غیرملکی رہنماؤں کا استقبال کیا۔

اجلاس میں تمام 57 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ، مبصرین اور مہمان شریک ہیں۔

عالمی سطح پر دہشت گردی اور تنازعات کا حل کانفرنس کے ایجنڈے میں سر فہرست ہے۔

او آئی سی کی کانفرنس میں کشمیر، فلسطین، اسلامو فوبیا، اُمّہ کے اتحاد سمیت 140 قرار دادیں پیش کی جائیں گی۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

بلدیاتی الیکشن: راولاکوٹ کے 2 مقامات پر ہنگامہ آرائی، پولنگ متاثر

فائل فوٹو آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *