50کروڑ روپے کے فراڈ کا معاملہ میٹرو شوز کا موقف بھی آگیا

 50کروڑ روپے کے فراڈ کا معاملہ، میٹرو شوز کا موقف بھی آگیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) میٹرو شوز کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ 50کروڑ روپے کے فراڈ کا معاملہ ایف بی آر کے ساتھ آئندہ دو ہفتوں کے درمیان طے کر لے گا۔

 ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ سے گفتگو کرتے ہوئے میٹرو شوز کے ایک نمائندے نے کہا کہ سینیٹ کی طرف سے دونوں فریقین کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ سیلز ٹیکس سے متعلق مسائل کو ماورائے عدالت حل کریں، جس کے بعد ہم ٹیکس مشینری کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔

نمائندے کا کہنا تھا کہ ان مذاکرات کے نتیجے میں ہمیں توقع ہے کہ آئندہ دو ہفتوں میں یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کی طرف سے کئی ہفتے قبل میٹرو شوز کے خلاف ایک ایف آئی آر رجسٹرڈ کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ جوتوںکی اس بڑی ریٹیلر کمپنی نے سیلز ٹیکس کی مد میں 50کروڑ روپے کا غبن کیا ہے۔ یہ معاملہ ایف بی آر نے ہی سینیٹ سٹینڈنگ کمیٹی فار فنانس اینڈ ریونیو کو رپورٹ کیا تھا جہاں سے ادارے کو میٹرو شوز کے ساتھ معاملہ عدالت کے باہر حل کرنے کا حکم دیا گیا۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

  تدفین نہ شناخت ۔۔۔۔سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے مردہ خانے لاوارث نعشوں سے بھرنے لگے

  تدفین نہ شناخت ۔۔۔۔سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے مردہ خانے لاوارث نعشوں سے …    …

Leave a Reply

Your email address will not be published.