6 برس کی عمر میں عمران خان نے مجھے پروپوز کیا تھا، جوہی چاؤلہ


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جوہی چاؤلہ نے بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے بھانجے اداکار عمران خان کو ان کی سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اس حوالے سے جوہی نے اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر عمران خان کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کی ہیں اور بتایا کہ وہ کس طرح  اپنی کمسنی میں ان کے چاہنے والے بن گئے تھے۔

جوہی چاؤلہ نے بتایا کہ عمران جب 6 برس کے تھے تو انھوں نے مجھے پروپوز کیا تھا!!! ہیرے کی پہچان تب سے ہے اس میں۔ ہیپی ہیپی برتھ ڈے میرے نوجوان عاشق۔

واضح رہے کہ عمران خان نے جوہی چاؤلہ کی پہلی فلم قیامت سے قیامت تک میں عامر خان کی نوجوانی کا کردار ادا کیا تھا۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

شاہ رخ خان کی رہائش گاہ پر سفارتکاروں کے اعزاز میں تقریب

بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان نے حال ہی میں اپنی رہائش گاہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.