60ہزار میگاواٹ بجلی نہ بنانے کے ذمہ دار ہم سب ہیںوزیراعظم شہباز شریف


60ہزار میگاواٹ بجلی نہ بنانے کے ذمہ دار ہم سب ہیں،وزیراعظم شہباز شریف

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ60ہزار میگاواٹ بجلی نہ بنانے کے ذمہ دار ہم سب ہیں،اگر ہم نے ڈیمز کی تعمیر پر توجہ دی ہوتی توآج پاکستان بڑے نقصان سے بچ جاتا، کون سے عناصر تھے جنہوں نے ہمیں پن بجلی ،ونڈ پاور اورشمسی توانائی منصوبوں پر کام سے روکا ۔

منگلا ڈیم کے یونٹ5 اور 6 کے تجدید کاری منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ منگلا پن بجلی کے یونٹ 5اور6 کی ریفریشمنٹ منصوبے میں امریکی تعاون پر مشکور ہیں،منگلا پن بجلی ریفریشمنٹ منصوبے میں تعاون پاکستان اور امریکا کے درمیان اچھے تعلقات کی مثال ہے ،ان کاکہناتھا کہ سستی بجلی پاکستان کی ضرورت ہے ،جس کیلئے اقدامات کررہے ہیں،امریکا نے پاکستان کو منصو بے میںمالی تعاون فراہم کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان توانائی کے شعبے میں درپیش چیلنج سے نمٹ رہاہے ،منگلا پن بجلی منصوبہ اہمیت کا حامل ہے ،پاکستان پن بجلی ،ونڈ پاور اور دیگر ذرائع سے بجلی کی پیداوار کے ذرائع پر کام کررہاہے،اب وقت ہے پاکستان اور امریکا دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کریں ،1960کی دہائی میں یہ پراجیکٹ شروع ہوا تھا،منگلا ڈیم نے معیشت کی بحالی میں اہم کردار اداکیا،ہم 10ہزا ر میگاواٹ بجلی بنانے کے قابل ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ منگلا اپ گریڈیشن اہم منصوبہ ہے ،منگلا پن بجلی منصوبہ اہمیت کا حامل ہے ،جس سے سستی بجلی فراہم ہوگی ،ماہرین نے منگلا پراجیکٹ پر اچھا کا م کیا،پاکستان آ ج توانائی سمیت مختلف چیلنجز سے نمبردآزما ہے ،منگلا پراجیکٹ پانی ذخیرے کے بڑے منصوبوں میں شامل ہے ،60ہزار میگاواٹ بجلی نہ بنانے کے ذمہ دار ہم سب ہیں،اگر ہم نے ڈیمز کی تعمیر پر توجہ دی ہوتی توآج پاکستان بڑے نقصان سے بچ جاتا، کون سے عناصر تھے جنہوں نے ہمیں پن بجلی ،ونڈ پاور اورشمسی توانائی منصوبوں پر کام سے روکا ۔

تقریب میں خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ رونے دھونے ،تماشہ لگانے سے کچھ نہیں ہوگا،شبانہ روز محنت کرنی ہوگی ،قول وفعل میں تضاد کے عمل کو ختم کرکے ہمیں ملک کے لیے آگے آنا ہوگا،ہم خیرات کا مطالبہ نہیں کررہے ،ہمیں دنیا سے موسمیاتی تبدیلی کے معاملے پر انصاف چاہیے ،امریکانے پراجیکٹ کے لیے 150ملین ڈالردیئے ۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے شرم الشیخ میں عالمی پلیٹ فارم پر اپنا مقدمہ لڑا،شمسی توانائی سے ہم 10ہزا ر میگاواٹ بجلی بنانے کے قابل ہوئے ہیں،ہم مزید مہنگے ذرائع سے بجلی پیداوار کے متحمل نہیں ہوسکتے ،تھرمیں دنیا کا سب سے بڑا کوئلے کا ذخیرہ ہے ،ہم تھرکول پراجیکٹ پر بھی کام کررہے ہیں ،ان کاکہناتھا کہ تعمیر و ترقی عمل سے ہوتی ہے ،نعروں او ردھرنوں سے نہیں ہوتی ،ہمیں ذاتی پسند نا پسند سے بالاتر ہوکر آگے جاناہوگا،ہم نے ملکی مفاد کولیکر ساتھ چلنا ہوگا۔

مزید :

اہم خبریںقومیعلاقائیپنجابراولپنڈی




Source link

About Daily Multan

Check Also

فیصل آباد موبائل چوری پر زمیندار نے ملازم کو قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچا دیا

فیصل آباد، موبائل چوری پر زمیندار نے ملازم کو قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *